بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب : غیر قانونی کاروبار میں ملوث غیرملکیوں کے کارخانے پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض کی بطحا میونسپلٹی نے پرانے میٹرس نئے بنا کر فروخت کرنے والے غیر ملکیوں کے کارخانے اور گودام پر چھاپہ مارا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گودام سے ایک ہزار میٹرس ضبط کیے گئے ہیں جبکہ وہاں کام کرنے والے غیر ملکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

بشکریہ سبق ویب سائٹ

میونسپلٹی عملے نے کہا ہے کہ گودام کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ غیر ملکیوں کا ایک گروہ پرانے میٹرس یہاں لا کر ان کی مرمت کرتا تھا اور نئے بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کرتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق گودام میں پرانے میٹرس کے علاوہ نئے بنائے گئے میٹرس بھی ضبط کیے گئے ہیں جبکہ کارخانے سے کام کے آلات و اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

میونسپلٹی نے کہا ہے کہ تمام ضبط شدہ سامان تلف کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے جس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں