منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب نے بڑی سہولت فراہم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں سعودی عرب نے ریاض میں فٹبال کے شائقین کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں منعقدہ ’فیفا فین فیسٹیول‘ میں فٹبال شائقین اپنی جگہ مفت محفوظ کرا سکتے ہیں، جہاں وہ فٹ بال میچز کی نشریات براہ راست دیکھ سکیں گے۔

فیفا فین فیسٹیول کا انعقاد سعودی وزارت کھیل اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں فٹ بال شائقین اگلے چار ہفتوں تک ایک ناقابل یقین ماحول میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کی براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے۔

26 نومبر کی شام چھ بجے سعودی فنکار تمتم سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان میچ کے بعد ایک شان دار لائیو شو کے دوران وزیٹرز کے لیے کوکا کولا کا آفیشل فیفا ورلڈ کپ سانگ ’ایک قسم کا جادو‘ بھی پیش کریں گے۔

مفت داخلے کے لیے کوکا کولا فیفا فین فیسٹیول کے لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مملکت میں فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے کے لیے کیفے، ریستوران اور ہوٹل بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں