تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی خاتون مصورہ کے ایمان افروز فن پارے

ریاض: ایک سعودی خاتون مصورہ نے حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی اور عبادت کے روح پرور مناظر کو اپنے فن پاروں کے ذریعے خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ ان کی تازہ پینٹنگز میں پوری گنجائش کے ساتھ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں فرزندان توحید کو عبادت کرتے دکھایا گیا ہے۔

مسلمانوں کے جذبات کو حرمین شریفین کی پینٹنگز کے ذریعے نمایاں کرنے والی سعودی خاتون آرٹسٹ عواطف المالکی کی بیشتر پیٹنگز حرمین شریفین میں نمازیوں کے خشوع اور ایمانی کیفیات سے لبریز مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں۔

خاتون مصورہ "عواطف المالکی” پیشے کے اعتبار سے ایک معلمہ ہیں مگر انہوں نے کئی ملکی اور غیر ملکی نمائشوں میں حصہ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ مختلف آرٹ اسکولوں میں طویل تجربات سے سیکھا ہے۔

عواطف نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مُجھے حرمین شریفین میں عبادت کے مناظر کی پیٹنگز کا بہت شوق تھا۔ میں نے آخری عمرہ اپنے والد کے ہمراہ ادا کیا تو میں حرمین کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئی۔ اس کے بعد میرے والد انتقال کر گئے مگر حرمین شریفین کے دیدار کا میرا شوق اور بڑھتا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کورونا وبا کے دنوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ حرمین کا قصد کیا اور مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن کہلائے جانے والے روئے زمین پر موجود ان مقدس ترین مقامات کی ایک بار پھر زیارت کا شرف حاصل کیا۔

عواطف نے بتایا کہ میری پینٹنگز میں نماز میں فاصلے کے مناظر کو ایک علامتی کام سے زیادہ روحانی کیفیات کو مجسم کرنا تھا اب چونکہ حرمین شریفین کو عبادت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے اور دونوں مقدس مقامات زائرین سے بھرگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی مصورہ نے کہا کہ میں ایک مخصوص آرٹ اسکول پر انحصار کے بجائے آرٹ کے بہت سے طریقے استعمال کرتی ہوں۔ میں اپنی پینٹنگز کے آؤٹ پٹ کے نقطہ نظر میں اپنے احساس کو اپنا رہنما سمجھتی ہوں۔ مجھے گھوڑوں، شاعری اور ورثے کے مناظر کو فن پاروں میں تبدیل کرنا پسند ہے۔ میں اپنی پیٹنگز کے لیے خاکی، اورنج، سرمئی اور سبز رنگ کا زیادہ استعمال کرتی ہوں۔

عواطف المالکی نے مزید کہا کہ دیانت دار فنکار اپنے جذبات کو تمام واقعات بلا قید اظہار کے لیے پیٹنگ کی شکل میں پیش کرتا ہے، لہذا اسے صرف اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرنے کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا اور اس میدان میں ضروری مہارت حاصل کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -