ریاض : سعودی عرب میں پہلی بار کورونا ویکسین لگوانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ میں خوش نصیب انسان ہوں جس نے پہلی بار ویکسی نیشن کروائی، اللہ ہماری حکومت کو شاد و آباد رکھے۔
سعودی عرب میں جمعرات سے شہریوں میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی خاتون جو مملکت میں ویکسین لگانے والی پہلی خاتون ہیں، ان خاتون کے جذبات اور احساسات قابل دید ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعودی خاتون شیخہ الحربی نے کہا کہ وہ اپنی خوشی بیان نہیں کرسکتیں۔ ویکسین لگوانے کے بعد وہ خوشی سے رات کو سو نہیں سکیں۔
The first female citizen to receive the COVID-19 vaccine, here is what she said. pic.twitter.com/WYxGZ2uZOn
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) December 21, 2020
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخہ الحربی نے حکومت کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ اللہ ہماری حکومت کو شاد و آباد رکھے جو عوام کو اتنی زیادہ توجہ دیتی ہے۔ میں خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتی ہوں، میں پہلی خاتون ہوں جس نے ویکسین لگوائی ہے، خوشی میری سب سے بڑی خوشی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز کورونا ویکسین لگوائی اور اس کے بعد انہوں نے عوام الناس میں یہ ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ڈیڑھ لاکھ سے زاید افراد نے ویکسین لگوانے کے لیے اپنا رجسٹریشن کرایا ہے۔ ویکسین لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگی تاہم یہ سعودی باشندوں اور تارکین وطن سب کے لیے مفت ہوگی۔