تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت کیلئے پروازیں کب تک معطل رہیں گی؟ سعودی ایئر لائن کی وضاحت

ریاض : سعودی حکومت نے بھارت سے پروازوں کا سلسلہ تاحال بند رکھا ہوا ہے، السعودیہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا باقاعدہ اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عربین ائیر لائن السعودیہ نے مؤثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) رکھنے والوں کی انڈیا سے سعودی عرب واپسی کے حوالے سے استفسار کا جواب دیا ہے۔

عاجل ویب کے مطابق انڈین شہری نے دریافت کیا تھا کہ مؤثر خروج و عودہ رکھنے والوں کے لیے انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی۔

السعودیہ نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت انڈیا سے سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل ہیں۔ جب بھی بحالی کا فیصلہ ہوگا اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

السعودیہ نے یاد دہانی کرائی کہ قیادت کی ہدایت کی مطابق یکم جنوری سے بین الااقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم متعلقہ ادارے اس بات کی توثیق یکم دسمبر کو کریں گے۔

ترجمان السعودیہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مستثنی زمروں کے لیے السعودیہ کی پروازیں پندرہ ستمبر سے چل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -