تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی بحری فوج نے بارودی کشتی تباہ کردی، حملہ ناکام

ریاض : سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ پر باردو سے بھری کشتی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی نیوی نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے تجارتی بندرگاہ کی حفاظت کیلئے فوری طور پر کارروائی کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ینبع بندرگاہ پر باردو سے بھری ایک کشتی حملہ کی نیت سے آرہی تھی جسے سعودی بحریہ نے تباہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ریموٹ کنٹرول کشتی تھی جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب تھا، حملہ کرنے کی کوشش کے پیچھے کون سے عناصر ملوث ہیں، اس کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جاری ہیں۔

اس سے قبل سیکیورٹی فرام ڈرائیڈ گلوبل نے کہا تھا کہ "این سی سی دمام کے آئل ٹینکر” پر حملے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم چیف ایگزیکٹو عبد اللہ الدوبائخی نے تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی عرب بحریہ کی نیشنل شپنگ کمپنی کے ملکیت والے کسی بھی جہاز پر حملہ نہیں کیا گیا۔

 

Comments

- Advertisement -