تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: غیرملکیوں کے پاس صرف چند دنوں کی مہلت، انتباہ جاری!

ریاض: سعودی عرب میں مقیم وہ تارکین وطن جو سعودیوں کے نام سے غیرقانونی کاروبار چلا رہے ہیں ان کے پاس صرف چند دنوں کی مہلت باقی رہ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ ادارے نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر یاد دہانی کا انتباہ جاری کیا کہ تارکین وطن 23 اگست 2021 کو ‘اصلاح حال’ کی مہلت ختم ہونے سے قبل غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لے آئیں اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرانے پر مقرر سزاؤں سے استثنی حاصل کرلیں۔

تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے خبردار کیا کہ اصلاح حال جو حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف ہے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا تو غیرملکیوں اور انہیں کاروبار کی سہولت دینے والے سعودیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

مملکت میں جو لوگ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہوں وہ اس لنک کے ذریعے اصلاح حال کی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -