بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں کے لیے روابط کو مزید مستحکم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں کے لیے روابط کو مزید مستحکم کردیا ہے۔

سعودی عرب ایک بڑے عالمی کاروباری، سیاحتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستانی مسافر بھی بین الاقوامی سفر کے لیے مملکت کی جانب بڑھتی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرلائن روزانہ 530 سے زائد پروازیں 100 سے زیادہ شہروں کے لیے چلاتی ہیں۔

پاکستان کے کاروباری، سیاحتی مسافروں کو وسیع سفری روابط فراہم کیے جاتے ہیں، جدہ اور ریاض میں موثر ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے بڑے مراکز تک رسائی ممکن ہے۔

ترجمان کے مطابق نیویارک، لندن، پیرس، فرینکفرٹ اور ٹورنٹو جیسے بڑے مراکز تک رسائی ممکن ہے۔

سعودی عرب نے ایک منفرد 96 گھنٹے کے اسٹاپ اوور ویزا پروگرام متعارف کروایا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں