پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : سعودی حکومت نے فضائی مسافروں کو ہدایات دے دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی کے ترجمان نے کہا ہے کہ داخلی پروازوں کے بورڈنگ پاس کا اجراء بھی توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ سے مربوط کردیا گیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ داخلی پروازوں سے وہی سعودی شہری اور غیرملکی سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے اور جن کا ریکارڈ توکلنا ایپ میں موجود ہوگا۔

اس سے مراد یہ ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں یا ایک خوراک لے چکے ہوں اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہوں یا کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔ توکلنا ایپ میں موجود ریکارڈ کی بنیاد پر ہی بورڈنگ پاس جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی شہری ہوا بازی نے اس سے قبل بین الاقوامی فضائی مسافروں کےلیے بورڈنگ پاس کو توکلنا سے مشروط کیا تھا۔ کسی بھی فضائی مسافر کےلیے لازمی ہے کہ وہ توکلنا ایپ کا کرنٹ اسٹیٹس دکھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں