سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ہے۔
سعودی عرب میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3487 ریال ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 3250 ریال ہوگئی ہے۔
مملکت میں فی اونس سونے کی قیمت 10110 ریال ہے۔
سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہے اور اس پوسٹ میں کچھ فرق ہو گا کیونکہ قیمتیں 09 نومبر 2024 کو صبح 11:31 منٹ پر اپ ڈیٹ کی گئی تھیں۔
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
آل پاکستان جیمز لینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پربرقرار ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 2683 ڈالرپر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔
پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔