جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3713 ریال پر برقرار ہے۔

سعودی عرب میں آج 26 ستمبر کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت 3713 ریال پر برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام 24 قیراط سونے 3187 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 9912 ریال ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے 1285 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں