ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 40 ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں آج 27 ستمبر کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 40 ریال اضافے کے بعد 3753 ریال ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام 24 قیراط سونا 3221 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 10019 ریال ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں سونے کی فی تولہ قیمت 3713 ریال پر برقرار رہی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3187 ریال تھی۔

پاکستان میں سونا 300 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 256 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے ہوگئی ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں