تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: تاحال سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک کیلئے اچھی خبر

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن(جوازات) نے شہریوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر وضاحتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات نے سعودی شہری کے استفسار پر نے کہا کہ وہ ممالک جن پر سعودی حکومت نے سفری پابندی برقرار رکھی ہے وہاں مقیم سعودی اقامہ ہولڈرز کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی خودکار طریقے سے توسیع کی جارہی ہے، انہیں اس ضمن میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا گیا تھا کہ میرے کارکن جو چھٹی پر اپنے ملک گئے ہوئے ہیں جہاں سے مملکت آنے پر پابندی عائد ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ کارکن کا اقامہ تاحال تجدید نہیں ہوا کیا اقامہ خود کارطریقے سے تجدید ہو گا یا کرانا پڑے گا؟

مذکورہ بالا سوال پر جوازات نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وضاحت جاری کی اور یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پھنسے غیرملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر 2021 تک مفت توسیع کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پربیشتر سوالات پروازوں پر عائد عارضی پابندی کی بحالی اوربیرون مملکت گئے ہوئے تارکین کے اقاموں کی تجدید کے حوالے سے ہیں۔

Comments

- Advertisement -