تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: غیرملکی مسافروں کیلئے خوشخبری آگئی

ریاض: سعودی اور بحرین حکومت نے مقامی وغیرملکی مسافروں کی سہولت کے لیے ‘کنگ فہد پل’ کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور بحرین نے کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمد ورفت کے لیے ہیلتھ پاسپورٹ کو آن لائن مربوط کرنے کا سسٹم جاری کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے ہیلتھ پاسپورٹ کو مؤثر کرنے اور سعودی عرب کی ’ توکلنا‘ ایپ جبکہ بحرینی ’مجتمع واعی‘ ایپ کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

اس اقدام سے بحرین اور سہولت عرب کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر سفر کے خواہش مند مسافروں کو سہولت میسر آئے گی کیوں کہ اب ہیلتھ پاسپورٹ کا سسٹم آن لائن مستحکم ہوگیا ہے۔

سعودی عرب اور بحرین کی حکومتیں چاہتی ہیں کہ کنگ فہد پل کے راستے دونوں ملکوں کے شہریوں اور مقیم غیر ملکی محفوظ طریقے سے آجاسکیں۔

مسافروں کو وبا اور محفوظ سفر فراہم کرنا بھی حکومتوں کی اولین ترجیح ہے، ایپ کے ذریعے ہیلتھ پاسپورٹ سے جہاں سفری کارروائی تیزی سے انجام پائے گی وہاں مسافروں کا وقت بچے گا۔

Comments

- Advertisement -