منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: غیرملکیوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو مکمل سماجی تحفظ حاصل ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ وزارت فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا انسداد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت میں مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پر وقار زندگی گزار رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو بلا استثنیٰ سماجی تحفظ ملا ہوا ہے، سعودی عرب نے اپنے یہاں تمام طبقوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق 2007 میں بہترین اقدام اٹھایا۔

سعودی عرب کی متعلقہ وزارت انسانی سمگلنگ کے انسداد خصوصاً خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کو روکنے والے پروٹوکول پر دستخط کرچکی ہے‘۔

احمد الراجحی نے مزید کہا کہ 2009 میں انسانی اسمگلنگ کے انسداد کا قومی قانون جاری کردیا گیا تھا جس کے تحت انسانی اسمگلنگ کے جرائم کرنے والوں کو سزا دی جاتی ہے اور متاثرین کی مدد کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں