تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: سیاحوں کے لیے زبردست سہولت

ریاض: سعودی عرب میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریپر نامی ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو تاریخی مقامات، سیر کے علاقوں سمیت دیگر اہم خدمات فراہم کرے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ مملکت میں سیاحت کرنے والوں کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے، سیاح متعلقہ اداروں سے روابط بھی قائم کرسکتے ہیں جہاں سے ضروری معلومات بھی ملیں گی، اس کے ذریعے سیاح اپنے مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ تعطیلات گزارنے کے بہترین علاقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

ٹریپر آن لائن کے چیف فنانشل اینڈ ٹیکنیکل آفیسر عبدالعزیز بخاری کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم کے جس کے تحت سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی سیر ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری خواہش تھی کہ سعودی عرب میں سیاحت کے شعبہ کی تمام ضروریات کو ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ڈیزائن کرکے پیش کیا جائے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس سسٹم پر ٹیپر آن لائن ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

عبدالعزیز بخاری نے کہا کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کی ضروریات کا مطلب خدمات فراہم کرنے والوں کے معیار کو برقرار رکھنا ہے اور اس کے ذریعے الیکٹرانک ادائیگی یا نقد رقم کے اختیارات بھی موجود ہیں۔ صارفین اپنی مادری زبان میں اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں تاہم اطالوی اور جاپانی زبانوں کو متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -