تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: سونے کا کاروبار کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

ریاض: سعودی ایوان ہائے صنعت وتجارت کونسل نے سونے کا کاروبار کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خام سونا نہ خریدیں کیوں کہ غیرقانونی طور پر سونا نکال کر بیچا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر نکالے گئے سونے کی خرید پر پابندی عائد ہے اسی کے پیش نظر تمام لیبارٹریز، دکانوں اور کارخانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خام سونا نہ خریدیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے خام سونا خریدنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ یہ اقدام غیرقانونی طور پر سونا نکال کر فروخت کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ بعض مقامی شہری بلا لائسنس سونا اور قیمتی پتھر کانوں سے نکال رہے ہیں۔

سعودی عرب: سونے کے نرخ

اس طرح کے واقعات مملکت کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد وزیرداخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے خام سونے کی خرید پر پابندی عائد کی اور ورکنگ کمیٹی بھی بنائی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ خام سونے کی خرید پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی بڑھائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزائیں دی جائیں۔ سونا نکالنے کے لیے حکومت سے لائسنس لینا لازمی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -