تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سعودی عرب: غیرملکیوں کو صحت مند طرز زندگی فراہم کرنے کیلئے زبردست اقدام

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی فراہم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں قومی کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے 11 بڑے شہروں میں تارکین وطن کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ جاری ہے، اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشن اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا، چیمپئن شپ کا آغاز 14 فروری(اتوار) سے ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ چیمپئن شپ اپریل تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں 11 ہزار رجسٹرڈ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ 450 آفیشلز کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

اس چیمپئن شپ کے علاوہ سعودی عرب میں سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ،سوشل کرکٹ پروگرام اور ورکرزکیمپ ایکٹیویشن سرگرمیوں کا سلسلہ بھی سال بھر جاری رہے گا۔ تارکین کے لیے قومی کرکٹ چیمپئن شپ میں 369 ٹیمیں اور 15 کرکٹ ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ ملک کے مختلف بڑے گراؤنڈز میں ہر جمعے میچز کھیلے جارہے ہیں۔

چیمپئن شپ کے میزبان شہروں میں نجران، القسیم، جیزان، ابھا، تبوک، ینبع، مدینہ، جدہ، جبیل، دمام اور ریاض سمیت دیگر شامل ہیں۔ قومی کرکٹ چیمپیئن شپ کے ساتھ سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں ہوگا۔

سافٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ فروری اور اپریل کے درمیان جبکہ دوسرا اکتوبر اور نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ حکومت نے کھیلوں کے مقابلے کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -