اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

2025 میں کون لوگ حج نہیں کر سکیں گے؟ سعودی عرب کی ایڈوائزری آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہو گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اگلے برس کے حج کے لیے ایک ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے، موصولہ مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

ایڈوائزری کے مطابق شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ڈیمنشیا اور متعدی امراض مثلاً ٹی بی اور کالی کھانسی سے متاثر افراد کو بھی سفر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین بھی حج کے لیے نہیں جا سکیں گی۔

ایڈوائزری کے مطابق عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار، کرونا وائرس، موسمی انفلوئنزا، اور پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں