سعودی شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قومی دن کے موقع پر حرمین ٹرین کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
23ستمبر کو سعودی عرب کا 92 واں قومی دن منایا جا رہا ہے اس مناسبت سے حرمین ریلوے نے مسافروں کی لیے رعایتی ٹکٹیں پیش کی ہیں۔
سعودی عرب کے قومی دن پر حرمین ٹرین سے مکہ اور جدہ کا سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی کرایہ 9.2 ریال مقرر کیا گیا ہے۔
حرمین سروس کے مطابق جدہ کے السلیمانیہ اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کا یکطرفہ کرایہ 9.2 ریال رکھا گیا ہے۔
یہ خصوصی کرایہ صرف قومی دن کے لیے ہے۔ اس اسکیم سے مسافر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔