بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ مملکت کورونا وبا کے خطرناک دور سے گزر چکا ہے تاہم ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق خدشات ہیں۔

سعودی عرب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کوروناوائرس کی ڈیلٹا نامی قسم سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، ماہرین وائرس کی ہر جینیاتی تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کوشش ہے کہ وائرس کی بدلتی ہوئی شکلوں کی نئی لہر سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کورونا کی خطرناک صورت حال کو پار کرچکا ہے، ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ہوگی، دونوں خوراکیں لینا ضروری ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد نے خبردار کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ بیک وقت چھے سے سات افراد کو اپنی گرفت میں لے سکتا ہے۔

سعودی حکومت کا اہم اعلان

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس دنیا کے بیشتر ملکوں میں بہت زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں سو فیصد تک نئے کیسز اسی کے ہیں، لہذا ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلٹا سے خواتین بھی بڑی تعداد میں متاثر ہورہی ہیں، مملکت میں رہنے والے تمام افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں