تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب نے اچھی خبر سنا دی

ریاض: سعودی عرب میں صحت کا نظام اور معیار مزید بہتر کرنے کے لیے امریکی ادویہ ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت سرمایہ کاری اور جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس اقدام کے تحت دونوں ممالک صحت کے شعبے میں خصوصی پروگرام متعارف کرائیں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن جلد سعودی عرب میں ہوگی، مملکت اقتصادی شرح نمو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں 40 فیصد سے زیادہ دوا ساز مارکیٹ کا حجم رکھتا ہے، وزارت صحت سمیت دیگر متعلقہ ادارے ترقی کے لیے مزید کوشاں ہیں۔

وزیر نے سعودی مارکیٹ میں جانسن اینڈ جانسن جیسے بڑے اور تاریخی گروپ کے ساتھ تعاون پر خوشی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بھی اس عمل کو خوش آئند قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -