پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

سعودی فرماں روا نے اہم شاہی فرمان جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خون کا عطیہ دینے پر 60 سعودی شہریوں اور 50 غیر ملکیوں کو تمغہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق منگل کو ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کو 10 بار خون کا عطیہ دینے پر ’’تیسرے درجے کا تمغہ میرٹ‘‘ دیا جائے۔

دوسری جانب مذکورہ شاہی احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا اور ان تمام افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جنہیں شاہی اعزاز دیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے سعودی عرب میں خون کا عطیہ دینے والوں کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور وہ افراد جو دس بار خون کا عطیہ دے چکے ہوتے ہیں انہیں ایوان شاہی سے تمغہ برائے میرٹ عطا کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں حجاموں پر بڑی پابندی عائد

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں