سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے 11 ریجن گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جہاں گرد و غبار اور بعض میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرہ، جدہ، اللیث، تربہ اور الخرمہ میں تیز ہوا چلے گی اور سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، ینبع، المہد اور خیبر میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ گرد وغبار رہے گا جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمے کا ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض شہر کے علاوہ الدعیہ، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر اور الجبیل میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں اٹھیں گی۔’جازان، عسیر اور نجران میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستان بھی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہرِ قائد میں گرمی کا پارہ مزید بڑھ گیا ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔
دہلی میں اتوار کی صبح تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، ایئرپورٹ کو نقصان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا، مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔