تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب کا دوبارہ پابندیوں کا عندیہ؟ انتباہ جاری

ریاض: سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کی نئی شکلیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے انتباہ جاری کیا ہےکہ کورونا کی نئی شکلیں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں، تمام لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد از جلد حاصل کرلیں۔

سعودی وزارت نے وبا کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ سے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے تاہم اس ضمن میں دوبارہ کوئی پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں، ویکسین حاصل کرنے کے لیے صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے پیشگی تاریخ لی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کی نئی قسمتیں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں لیکن سعودی عرب میں وبا کنٹرول میں ہے اور یومیہ کیسز کی شرح بھی حیران کن حد تک گر گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 624 تک پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 639 ہے، صحت سے متعلق معلومات اور کورونا وائرس کی نئی صورت حال دریافت کرنے کے لیے 937 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں، فعال کیسز بھی گھٹ گئے۔

Comments

- Advertisement -