تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کی میراتھن ریس

ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، خواتین کی پہلی میراتھن میں پندرہ سو خواتین نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا تو خواتین کی کثیرتعداد نے جوش وخروش سے میراتھن میں حصہ لیا، تین کلومیٹر فاصلے کی میراتھن ریس جیتنے کے لئے امریکا، تھائی لینڈ اور دیگر ملکوں کی  پندرہ سو خواتین نے ریس لگائی۔

پہلی پوزیشن اٹھائیس سال کی مزنہ النصار نے حاصل کی۔

عرب میڈیا کے مطابق مزنہ نے تین کلومیٹرکا فاصلہ پندرہ منٹ میں مکمل کیا جبکہ میراتھن میں دوسری پوزیشن امریکی اور تیسری تائیوان کی خاتون نے حاصل کی۔

میراتھن میں شریک خواتین کے لئے شرعی ضوابط مقررکئے گئے تھے، سعودی حکام نے خواتین کی مزید میراتھن ریس منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا۔


مزید پڑھیں :  سعودی عرب میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، شہزادی ریما بندر السعود


یاد رہے کہ چند روز قبل شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین القوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

خیال رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو خصوصی اختیارات اور مراعات دی جا رہی ہیں جب کہ کاروبار یا ملازمت کرنے والی پر خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کا عمل بھی جارہی ہے جس سے قدامت پسند سعودی عرب کا قدرے روشن چہرہ ابھر آکر سامنے آرہا ہے جسے بین الااقوامی امور پر مہارت رکھنے والے تجزیہ کار خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت مل گئی


حال ہی میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔

سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔


.خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -