تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے مکمل حامی ہیں، سعودی وزیر خارجہ

ریاض: سعودی عرب نے ایران کے خلاف ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کرلیں،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے امریکی صدر کے ایران مخالف موقف سے امیدیں وابستہ ہیں۔

پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نومنتخب امریکی صدر کے ایران مخالف موقف سے پرامید ہیں اور امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ تمام سیاسی امور میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے وہ دنیا میں امریکی کردار کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، داعش کو شکست دینا چاہتے ہیں، ایران کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں اس لیے ہم امریکی خارجہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے اقتصادی، سیاسی اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ مفادات پائے جاتے ہیں،سعودی عرب اور امریکا کے شام، عراق، یمن اور ایران میں جغرافیائی اور سیاسی مشترکہ مفادات ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے اور امریکی اہداف میں کوئی تضاد نہیں، سیاسی معاملات پر دونوں ممالک کا نقطہ نظر ایک ہی ہے اور اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ سعودی ایرانی تعلقات میں کشیدگی کی وجہ ایرانی حکام کی سخت گیری اور جارحانہ پالیسی ہے، ہم نے کئی بار ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن ان کے سخت رویےکے سبب اس میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

Comments

- Advertisement -