تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ سیل

ریاض: سعودی عرب میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نجی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو سیل کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی حائل ریجن میں کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نہ کرنے پر نجی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو سیل کردیا گیا، وزارت صحت کے مطابق اسپتال میں مقررہ قواعد کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔

وزارت صحت کی ریجنل ٹیموں نے اسپتال کا دورہ کیا اس دوران متعدد خلاف ورزیوں کی وجہ سے اسپتال کے شعبہ ہنگامی امداد کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جاچکی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسپتالوں میں خصوصی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ پڑھیں: کروناوائرس : سعودی وزیر صحت کا مقامی و غیرملکی شہریوں کیلئے بڑا اعلان

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کے لیے وزارت صحت کی ٹیمیں مسلسل اسپتالوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد ان امور کا جائزہ لینا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر کتنا عمل کیا جارہا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کسی بھی اسپتال یا طبی ادارے میں اگر مقررہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ان کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں آج نئے کرونا وائرس کے 92 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مملکت میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1104 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -