جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں انسانی اسمگلنگ پر کتنی سخت سزا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے اور اس کے مرتکب پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

سعودی ادارہ امن عامہ کی جانب سے عالمی یوم انسداد انسانی اسمگلنگ کے موقع پر اس مکروہ فعل میں ملوث افراد یا گروہ کے حوالے سے مقررہ سزاوں کی یاد دہانی کرائی ہے۔

ادارے کی جانب سے ایکس اکاونٹ پر کہا گیا ہے کہ مملکت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث کسی گروہ یا فرد کے لیے قانون کے مطابق 15 برس تک قید یا 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے، تاہم جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں سزائیں بھی بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

ادارہ امن عامہ کے مطابق مملکت میں قانون پرسختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کوئی بھی جرم کر کے قانون سے بچ نہیں سکتا ہے۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد یا گروہ کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے کے لیے ادارہ امن عامہ نے ٹول فری نمبر جاری کیے ہیں جن پر ایسے کیسز کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں سے 999 پر اطلاع فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں