تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: اقامے میں تصویر کیسے تبدیل کرائیں؟

ریاض: سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ اقامے میں تصویر کیسے تبدیل کرائیں، اس سلسلے میں محکمہ پاسپورٹ نے طریقہ کار بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا ہے کہ بیٹے کے اقامے میں لگی تصویر پرانی ہو چکی ہے، اور بیٹے شکل میں کچھ تبدیلی آ چکی ہے، کیا اقامے میں لگی تصویر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کی جانب سے تارکین کے اہل خانہ کے اقامے میں فوٹو کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ اقامہ میں موجود تصویر اور بچوں کی شکل میں تبدیلی ہونے کی صورت میں جوازات کے دفتر سے رجوع کر کے تصویر کو اپ ڈیٹ کرایا جا سکتا ہے۔

جوازات کی جانب سے ٹویٹر پر بتایا گیا کہ اقامے میں لگی تصویر کی تبدیلی کا مرحلہ مشکل نہیں، جوازات کے دفتر جانے کے لیے پیشگی وقت حاصل کریں، کیوں کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پیشگی وقت لینے والوں کو ہی وقت مقررہ پر دفتر میں جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

خروج نہائی ویزا،  اہم وضاحت

واضح رہے مملکت میں مقیم تارکین کے اہل خانہ جن میں اہلیہ اور بچے شامل ہیں، کے اقامہ کارڈ پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہیں ہوتی جو غیر محدود مدت کا ہوتا ہے جب کہ ورک ویزے پر مقیم تارکین کے اقامہ کارڈ کی مدت 5 برس ہوتی ہے۔

جوازات کے سسٹم میں اقامہ کی مدت سالانہ بنیاد پر بڑھائی جاتی ہے جب کہ کارڈ وہی رہتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کے بچے جن کے اقاموں پر 5 یا زیادہ برس قبل کی تصویر لگی تھی ان میں وقت کے ساتھ ساتھ فرق آنے پر شناخت مشکل ہو جاتی ہے اس حوالے سے جوازات میں تصویر اپ ڈیٹ کا سسٹم رکھا گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اگر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہو، تو چالان کی رقم پہلے ادا کرنا ضروری ہے، اس کے بغیر خروج وعودہ ویزے یا اقامے کی تجدید نہیں ہوگی۔

جوازات کے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اقامہ تجدید نہیں کرایا جا سکتا، علاوہ ازیں خروج وعودہ یا خروج نہائی ویزا بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا، اقامہ تجدید کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کی فائل مرکزی سسٹم میں کسی بھی طرح کے جرمانے یا ادائیگی سے خالی ہو۔

اس ضمن میں ٹریفک چالان بھی شمار کیے جاتے ہیں، اگر کسی کے ذمہ ٹریفک چالان ہوں تو ان کے اقامہ کی تجدید یا خروج وعودہ اور فائنل ایگزٹ اس وقت تک نہیں لگایا جا سکتا جب تک چالان کی رقم ادا نہ کر دی جائے۔

Comments

- Advertisement -