تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: ھروب کی رپورٹ اور منسوخ کروانے کے نئے ضوابط

ریاض: سعودی حکام نے ھروب کی رپورٹ اور اسے منسوخ کرانے کے نئے ضوابط سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ھروب کی رپورٹ اور اسے منسوخ کروانے کے ضوابط پر مشتمل نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ھروب کی رپورٹ آجر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن کروا سکتا ہے، ھروب کی رپورٹ وزارت کی کسی برانچ سے نہیں ہوتی۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ برانچ سے صرف اس صورت میں ہوتی ہے جب ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہوچکی ہو اور دیگر شرائط بھی پوری کی جا رہی ہوں مثلاً آجر کی جانب سے ھروب کی رپورٹ ایوان تجارت سے آن لائن مصدقہ ہو اور آجر کی درخواست ورک پرمٹ ختم ہونے کے بعد ھروب کی رپورٹ کے لیے مقرر ضوابط پر پوری اتر رہی ہو۔

ایک شرط یہ بھی ہے کہ متعلقہ ادارہ ھروب کی رپورٹ کا جائزہ پیش کرے گا جس میں آجر کے ادارے کے یہاں کام کرنے والوں کی تعداد کا تذکرہ ہوگا۔

جائزے میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ جس اجیر کے خلاف ھروب کی رپورٹ درج کروائی جارہی ہے اس کا ورک پرمٹ کس تاریخ کو ختم ہو رہا ہے۔

اس سے انسپکٹر کی فیلڈ رپورٹ بھی منسلک ہوگی، یہ بھی درج کرنا ہوگا کہ ھروب کی رپورٹ جس اجیر کے خلاف درج کروائی جارہی ہے آیا اس کی جانب سے آجر کے خلاف کوئی مقدمہ تو نہیں ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ھروب کی رپورٹ کی منسوخی کی شرائط بھی مقرر کی ہیں۔

ایک شرط یہ ہے کہ سسٹم میں کوئی تکنیکی خرابی ہو جس کے باعث آجر مقررہ مدت کے دوران ھروب کی رپورٹ منسوخ نہ کروا سکا ہو۔

آجر کو اس بات کا ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ اس نے کس تاریخ کو اور کب رپورٹ منسوخ کروانے کی کوشش کی تھی، فنی خرابی کی وجہ سے رپورٹ ریکارڈ پر نہیں آئی۔ یہ کارروائی بھی رپورٹ کی منسوخی کے لیے مقرر تاریخ سے ایک ماہ کے اندر کرنی ہوگی۔

اگر آجر ھروب کی رپورٹ پر 20 دن گزرنے کے بعد اپنے اجیر کے خلاف ھروب کی رپورٹ منسوخ کروانا چاہے تو ایسی صورت میں ضروری ہوگا کہ منسوخی کی درخواست ایوان تجارت سے تصدیق شدہ ہو اور اس کے ادارے کی قانونی پوزیشن درست ہو۔

آجر اپنی درخواست میں اس بات کا عہد بھی کرے کہ وہ متعلقہ غیر ملکی فرد کے اقامے کی تجدید پر عائد ہونے والا مقابل مال منسوخی کی تاریخ کے دس روز کے اندر جمع کروا دے گا۔

Comments

- Advertisement -