تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی حکومت نے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا

ریاض : سعودی پولیس نے غیرقانونی کاروبار میں ملوث غیر ملکی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کی اخبارات میں تصاویر بھی شائع کرائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے سکاکا میں فوجداری کی عدالت نے قانون تجارت کی خلاف ورزی پر سعودی شہری علی العنزی اور شامی شہری صالح الحسن پر 5 لاکھ 50 ہزار ریال کا جرمانہ کیا ہے۔

سعودی شہر العنزی ایک شامی شہری الحسن کو اپنے نام سے طبرجل کمشنری میں زرعی محصولات اور چارے کا غیر قانونی کاروبار کرارہا تھا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی قانون تجارت کے بموجب سعودی شہریوں پر پابندی ہے کہ وہ اپنے نام سے کسی بھی غیر ملکی کو کاروبار نہیں کراسکتے اور غیرملکیوں کے لیے بھی ممانعت ہے کہ وہ اپنا کاروبار کسی بھی سعودی شہری کے نام سے کریں۔

وزارت تجارت نے سکاکا عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سامنے آنے پر ملزمان العنزی اور الحسن کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرائی ہے، جس کے اخراجات دونوں ملزمان نے خود ادا کیے کیونکہ سعودی قانون میں ہے کہ سعودی کے نام سے غیرملکی کے کاروبار پر دونوں کی تشہیر فریقین کے خرچ پر کی جائے گی۔

وزارت تجارت کو ایک رپورٹ ملی تھی کہ العنزی اپنے غیر ملکی دوست الحسن کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہا ہے، ابتدائی معلومات کی تصدیق پر وزارت نے چھاپہ مار کر رپورٹ کی تصدیق کرلی اور معاملہ عدالت کو بھیج دیا تھا۔

عدالت نے جرمانے اور تشہیر کے علاوہ تجارتی ادارہ سیل کرنے، اجازت نامہ منسوخ کرنے اور کاروبار ختم کرنے کا بھی حکم جاری کردیا جبکہ شامی باشندے کی مملکت سے بے دخلی کے ساتھ اسے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -