تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: نئے نظام کا نفاذ

ریاض: سعودی عرب میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی وصولی یقینی و شفاف بنانے کے لیے نیا نظام نافذ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی نے خرید وفروخت کے لیے کیوآرکوڈ سسٹم پرمبنی لازمی ڈیجیٹل رسید کے پہلے مرحلہ کا آغاز سنیچر 4 دسمبر سے کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ انظامیہ نے تمام تاجروں کو نئے نظام کے حوالے سے پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا، زکوۃ وٹیکس اتھارٹی نے فول پروف سسٹم متعارف کرایا ہے۔

اس اقدام کے تحت کسی بھی تجارتی کارروائی کی روایتی رسید جاری نہیں کی جاسکے گی، نئے سسٹم کے تحت بارکوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی رسیدیں جاری ہوگی جن میں مخصوص کیو آر کوڈ کی سہولت موجود ہوگی۔

ٹیکس وصولی کی پرانی رسیدیں ختم کرکے نئے سسٹم جو کیو آرکوڈ پرمبنی ہے خرید و فروخت کی رسیدیں جاری کی جائیں گی۔

سعودی زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کی ڈیڈ لائن جو کہ 4 دسمبر تھی سے قبل تاجروں کو سسٹم کے بارے میں مفصل معلومات فراہم کرتے ہوئے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ تیار ہوجائیں۔

خیال رہے کہ اتھارٹی نے نئے سسٹم کو متعارف کرانے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر معلوماتی لیکچرز کا بھی خصوصی اہتمام کیا تھا تاکہ وہ افراد جو اس سسٹم سے واقف نہیں وہ اس کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرلیں۔

Comments

- Advertisement -