تازہ ترین

سعودی عرب: عید تعطیلات سے متعلق اہم اعلان

سعودی عرب میں نجی شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا۔

وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے اور غیرمنافع بخش اداروں میں عیدالفطر کی 4 تعطیلات ہوں گی۔

عید تعطیلات جمعرات 29 رمضان بمطابق 20 اپریل کی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد سے شروع ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے رمضان، عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بینک، ان کی شاخوں اور ترسیل زر کے مراکز کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔

ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہوں گے، بینکوں کی تمام شاخوں کے اوقات کار یہی ہوں گے۔ ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ساما نے عیدالفطر کی تعطیلات کے حوالے سے بتایا کہ پیر 17 اپریل 2023 یعنی 26 رمضان کی ڈیوٹی کے بعد بینکوں میں تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ منگل 25 اپریل یعنی 5 شوال سے سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔

Comments

- Advertisement -