تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: مساجد میں سحر و افطار اور اعتکاف سے متعلق اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں مساجد میں سحر و افطار اور اعتکاف معطل کردیا گیا، نماز تراویح سے متعلق وزارت کی جانب سے بیان جاری کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں اعتکاف، اجتماعی سحری و افطار پر پابندی عائد کردی۔

وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا بیان جاری کیا گیا ہے جو کئی ہدایات پر مشتمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تمام مساجد میں وہ چھوٹی ہوں یا جامع مسجد ہوں اجتماعی افطار اور سحر پر پابندی رہے گی، اجتماعی افطار اور سحر کے دسترخوان مساجد کے اندر لگائے جائیں گے اور نہ مساجد کے ماتحت کسی عمارت یا احاطے میں لگائے جاسکیں گے۔

سعودی عرب کی تمام مساجد میں رواں سال اعتکاف کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

وزارت اسلامی امور نے عید کی نماز ادا کرنے کے لیے عید گاہوں اور مساجد کی تعداد میں توسیع کی ہے، رواں سال ایسی مساجد میں بھی عید کا دوگانہ ادا کیا جائے گا جہاں جمعے کی نماز نہیں ہوتی۔

وزارت اسلامی امور کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تراویح اور تہجد کے حوالے سے ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -