تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: ‘کفالت’ کی تبدیلی سے متعلق اہم وضاحت جاری

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایسے غیرملکیوں کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے جو اہلیہ کے اقامے پر مملکت میں مقیم ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے جوازات سے استفسار کیا کہ اہلیہ کے اقامے پر بطور محرم مقیم ہوں اب جاب آفر ہوئی ہے کیا کفالت تبدیل کرسکتا ہوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ محرم کے طور پر اپنی اہلیہ کی زیر کفالت مقیم افراد کی کفالت تبدیلی کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی سے رجوع کریں جہاں سے یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے مطابق اگر خاتون ملازمت کے ویزے پر ہوں اور اپنے شوہر کو محرم کے طور پرمملکت میں بلاتی ہیں اس صورت میں شوہر کے اقامہ پر’مرافق‘ لکھا جائے گا۔

سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر

مذکورہ بالا صورت میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہاں اگر وزارت افرادی قوت سے رجوع کرکے کفالت تبدیل کرالی جائے تو ایسا ممکن ہے۔

قبل ازیں ایک شہری نے سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے پاسپورٹ کا کارآمد ہونا ضروری ہے کیونکہ پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کیا جاتا ہے، اگر پاسپورٹ کی معیاد نہیں تو اقامہ بھی ری نیو نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -