اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو اہم ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی وزات صحت نے مملکت کے تمام ریجنز کے ملکی وغیر ملکی رہائشیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت نے سعودی شہریوں سمیت مملکت میں مقیم تارکین وطن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سے منصوبے سے مستفید ہوتے ہوئے خود کو انفلوئنزا سے محفوظ رکھیں بالخصوص وہ افراد جو کسی بھی قسم کے متعدی امراض کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ موسمی بخار سے محفوظ رہنے کے لیےلازمی ویکسین لگوائیں۔

- Advertisement -

وزارت صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسمی بخار سے بچنے کے لیے لگائی جانے والی ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے۔ اس کے لگانے سے جسمانی قوت مدافعت بہتر ہوتی اور موسمی بخار کے حملے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

چھ ماہ سے پانچ برس کے بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے یہ ویکسین لگوانا انتہائی مفید ہے۔

اس کے علاوہ وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا ہے کہ شہری باہر سے آنے کے فوری بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ براہ راست آنکھ اور منہ کو نہ چھوئیں، کھانسی یا چھینک آنے کے صورت میں ٹشو پیپر کا استعمال کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں