منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

سعودی عرب: یوم الوطنی پر سیل کے حوالے سے اہم معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

مارکیٹنگ اسپیشلسٹ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوم الوطنی سیل سے صارف اور تاجر حضرات دنوں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

احمد المسعری جو کہ سعودی مارکیٹنگ اسپیشلسٹ ہیں ان کے مطابق یوم الوطنی و دیگر مواقع پر رعایتی سیل دراصل دو دھاری تلوارکی مانند ہے، اگر اسے درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو صارف اور تاجر دونوں کو فائدہ ہوگا بصورت دیگر فریقین کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی ماہر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ رعایتی سیل میجس برانڈ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے وہ حقیقی ہے یا محض دکھاوا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سیل کا تجزیہ اس کے نرخوں اور معیار کو جانچ کر کیا جاسکتا ہے،اگر قیمتوں میں واقعی کمی کی گئی ہے تو جہاں صارف کو اس کا فائدہ ہو گا وہاں تاجر بھی مستفید ہونگے۔

احمد المسعری نے کہا کہ سیل کی صورت میں تاجر کو اپنے سامان کے لیے صارفین کی بڑی تعداد میسر آئے گی اور وہ اس کے معیار سے واقف ہو جائیں گے اور آئندہ اسی معیار کی مصنوعات کے متلاشی ہونگے۔

علاوہ ازیں وزارت تجارت نے کہا ہے تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جاسکے کہ یوم الوطنی کے موقع پر لگائی جانے والی رعایتی سیل حقیقی ہے یا محض اعلان کی حد تک ہے۔

ٹیمیں اعلان کردہ رعایتی نرخوں سے قبل کی قیمتوں کا موازانہ کرتی ہیں، اگر قیمتوں میں فرق نہیں ہوتا تو رعایتی سیل کا اعلان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

سعودی وزارت تجارت کے قانون کے مطابق کوئی بھی تجارتی ادارہ اس وقت تک رعایتی سیل کا اعلان نہیں کرسکتا جب تک وہ وزارت سے این او سی حاصل نہ کرلے، لگائی جانے والی سیل سے قبل اور بعد کے نرخوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں