تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی عرب، فیملی وزٹ ویزہ سے متعلق اہم خبر

اگر کسی غیرملکی کا فیملی وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئی ہو تو ایسے میں اس شخص کو کیا ‏کرنا چاہیئے۔

ویسے تو سعودی حکام نے ویزے اور اقاموں کے حوالے سے تمام معاملات کی وضاحت کر رکھی ‏ہے تاہم اب مسائل اور ان کے حل کے لیے فوری اور آسان طریقہ کار بھی وضع کر دیے ہیں۔

ایک صارف نے ابشر اکاؤنٹ پر سوال کیا کہ ان کی فیملی کا وزٹ ویزا ختم ہو چکا ہے اور اہل خانہ ‏تاحال مملکت میں مقیم ہیں ایسے میں انہیں کیا کرنا چاہیے؟

ابشر انتظامیہ نے جواب دیا کہ سب سے پہلے ابشر سروسز میں اپنے کیس کا اندراج کروایا جائے، ‏ایپ میں جا کر جنرل سروس کے آپشن کا انتخاب کیا جائے اور پھر الرسائل و الطلبات میں محکمہ ‏جوازات کو منتخب کریں۔

اس کے بعد کیس کی تفصیلات اور ضروری دستاویزات اور کوائف کا اندراج کریں پھر متعلقہ ‏محکمہ آگے کی کارروائی سے آگاہ کرے گا۔

 وزٹ ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرنا اب ممکن ہوگیا؟

ایک غیرملکی نے ویزے کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ سے سوال کیا ‏کہ وزٹ ویزے پر آئے کسی شخص کا اسٹیٹس ورک ویزے سے تبدیل ہوسکتا ہے؟ جس پر جوازات ‏نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں بھی ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

جوازات کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -