بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑی کے شیشے سیاہ کیے جانے کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں گاڑی کے شیشے مقررہ حد سے زیادہ سیاہ کیے جاسکتے ہیں۔

سعودی محکمہ کے مطابق گاڑی کے مالک کی صحت کے پیش نظر سیاہ شیشے کے استعمال کی اجازت ہوگی تاہم ایسی صورت میں اسے میڈیکل رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

محکمہ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کے بموجب گاڑیوں کے شیشے سیاہ کرنے کی اجازت محدود ہے، اگلی اور عقبی نشستوں کے سائڈ والے شیشے شفاف پیپر کے ذریعے سیاہ کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ ادارے کی جانب سے پابندی ہے کہ شیشے 30 فیصد سے زیادہ سیاہ نہ کیے جائیں اور شیشے کے طرز پر تصویر منعکس کرنے والا کاغذ نہ استعمال کیا جائے۔

سعودی عرب میں اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ ایسا کاغذ بھی استعمال نہ کیا جائے جس سے ڈرائیور کی شکل نظرنہ آئے یا اس کی شکل دھندلی ہوجاتی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں