تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کیلئے اہم خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے (فحص دوری) کے مراکز سے متعلق اوقات کار جاری کردیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فحص دوری کے اعلیٰ ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے فحص دوری سینٹر ون اور سینٹر ٹو جبکہ جدہ شہر کے بھی سینٹر ون اور سینٹر ٹو صبح 7 سے رات 11 بجے تک اتوار سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

اسی طرح مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام، ھفوف، ابہا، طائف، تبوک، حائل، القصیم، الخرج، جازان، نجران، ینبع اور حفر الباطن میں بھی سینٹرز مذکورہ بالا اوقات کار کے تحت اپنی ذمے داریاں ادار کریں گے۔

متعلقہ ادارے نے بتایا کہ ہفتے کو صبح 7 سے رات دس بجے تک فحص سینٹر کھلے رہیں گے۔

سعودی عرب کے شہر الجوف، بیشہ، المجمعہ، الباحہ، محایل عسیر، عرعر، القریات، وادی الدواسر، الخفجی، الخرمہ اور الرس کے سٹیشن اتوار سے جمعرات تک صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ سنیچر کو صبح سات سے دوپہر دو بجے تک کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -