تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب: گاڑیوں کے حوالے سے نئے قوائدوضوابط

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر معائنے(فحص دوری) کا نیا نظام متعارف کرایا جائے گا جس کی تفصیلات سرکاری گزٹ نے شایع کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے حال ہی میں فحص دوری کے نئے نظام کی منظوری دی تھی، یہ نظام 16 دفعات پر مشتمل ہے اور اب سے 180 روز بعد یہ مملکت میں نافذ ہوگا۔

سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن کونسل فحص دوری کی نئی فیس تجویز کرکے منظوری کے لیے کابینہ میں بھیجے گی، تاہم نئے نظام میں فحص دوری کی خلاف ورزیوں کا تعین کرکے سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

نئے نظام کے تحت ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے، جبکہ 6 ماہ کے لیے فحص دوری سینٹر بند بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ متعلقہ ادارہ فحص دوری کرنے والے مراکز پر چھاپے بھی مارے گا۔

سعودی عرب میں اس اقدام کا مقصد کمپیوٹر معائنے کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

ایک سو اسی دن بعد نافذ ہونے والے نئے قوائدوضوابط کے مطابق کمپیوٹر معائنہ کرنے والے ادارے گاڑی کی تکنیکی خامیوں کا پتہ لگائیں گے اور اپنا کام اسٹینڈرڈ کے تحت انجام دیں۔

Comments

- Advertisement -