پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے پرمٹ کے بغیر مسافروں کو لے جانے والے افراد اور ٹرانسپورٹرز کے لیے نیا انتباہ جاری کردیا۔

سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا ٹرانسپورٹر پرمٹ کے بغیر مسافروں کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5000 ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پورے مملکت میں ضوابط کو نافذ کرنا اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

- Advertisement -

ضوابط کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرلائسنس یافتہ ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ مجاز کمپنیوں سے الحاق کریں۔

ٹی جی اے نے وزارت داخلہ، پبلک پراسیکیوشن، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سمیت مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے ’ڈونٹ رائیڈ وتھ نان لائسنسڈ‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ اقدام لائسنس یافتہ کیریئرز کے استعمال کی اہمیت اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں تک محفوظ نقل و حمل کے آپشنز کو فروغ دینے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں