ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ نے غیرملکی کی جانب سے سفری پابندی اور ویزوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت پیش کردی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہری نے سوال کیا کہ سفری پابندی کے باعث میرا لگایا گیا خروج نہائی(فائنل ایگزٹ ویزا) ختم ہوچکا ہے، کیا اس کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟ جس پر ضاحت پیش کی گئی کہ خروج نہائی ویزا لگوانے کے بعد 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔
جوازات نے کہا کہ ساٹھ دن کی مہلت کے اندر ہی ویزے میں توسیع ممکن ہے اگر تاریخ نکل جائے تو جرمانہ عائد ہوتا ہے جس کے بعد ویزے کی توسیع یا کینسل ہوسکتا ہے۔
مذکورہ بالا مراحل کو عبور کرنے کے لیے اقامے کی مدت ہونا بھی لازمی ہے، سعودی قانون کے مطابق خروج نہائی اقامہ کی مدت سے مشروط ہوتا ہے اگر اقامہ ایکسپائر ہو تو خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ نہیں لگایا جاسکتا۔
سفر کے حوالے سے سعودی حکومت کی اہم وضاحت
اسی طرح ایک اور شہری نے سوال کیا کہ میں خروج وعودہ ویزے پر سفر کررہا ہوں، اور آخری تاریخ 21 مئی ہے، کیا اسی دن واپس آسکتا ہوں؟۔ جوازات کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ممکن ہے، قانونی طور پر واپسی کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل آنا ضروری ہے، مقررہ تاریخ کے بعد آنے سے ویزا کینسل ہونے کا امکان ہوتا ہے۔