بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب: گاڑیوں کے انسپیکشن سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان انجینئر وائل الذیاب کا کہنا ہے کہ اس ہفتے گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن کے لیے ایک نئی سروس متعارف کرائی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجینئر وائل الذیاب کا کہنا تھا کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی گاڑی کا سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کراتے ہیں اور ان کی گاڑی پہلی بار فیل ہوجاتی ہے تو انہیں دوبارہ انسپیکشن کرانے کے لیے نئی تاریخ لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر ایسی تاریخ ملتی ہے جو رعایتی مدت ختم ہوجانے کے بعد کی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ جدہ شہر میں تین فحص دوری اسٹیشن ہیں۔ ایک جدہ کے جنوب، دوسرا شمال اور تیسرا شمال مشرق عسفان میں موجود ہے۔

سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے ترجمان نے کہا کہ ’جدہ میں تینوں مقامات میں سے کسی ایک اسٹیشن سے فحص کی تاریخ حاصل کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹرک ڈرائیورز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے ٹرکوں پر مقررہ حد اور سائز سے زیادہ سامان لادنے پر 500 سے 900 ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ ٹریفک نے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’مقررہ حد اور سائز سے زیادہ سامان لادنے پر پابندی ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں