تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: کرونا پابندیوں سے متعلق محکمہ ہوابازی کا اہم بیان

سعودی عرب نے کرونا وائرس کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد غیرملکی ملازمین کے مملکت آنے کیلئے وضاحت جاری کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ہوا بازی نے سوال پوچھے جانے پر وضاحت جاری کی کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے متعلق کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

شہری نے وال پوچھا کہ میری غیر ملکی ملازمہ اپنے ملک گئی ہوئی اور اس نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی تو کیا وہ مملکت آسکتی ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ’ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں جس کے بعد کوئی بھی بغیر کسی شرط کے مملکت آسکتا ہے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی بھی اب کوئی ضرورت نہیں رہی‘۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ سے تمام سفری پابندیاں ختم کردی گئی تھیں جن میں قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ بھی شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -