ریاض : حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت پر میزائل حملہ کیا گیا، حملے کا نشانہ شاہ سلمان کی سرکاری رہائش گاہ تھی، مگر سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو ناکام بنادیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اس بیلسٹک میزائل کا نشانہ ال یماما پیلس تھا، جہاں اس وقت اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کا اجلاس جاری تھا۔ یاد رہے کہ دسمبر کے اوائل میں بھی سعودی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا اس سے قبل ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حملہ شاہ سلمان کی نگرانی میں سالانہ بجٹ پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام عائد کیا تھا کہ سعودی عرب پر حملے کے لیے حوثی باغیوں کو ایران نے میزائل فراہم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ایران کی جانب سے ان شواہد کو امریکی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔