تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی عرب، بینکوں میں رقوم منتقلی کا آسان طریقہ متعارف

ریاض: سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے اندرون مملکت ایک بینک سے دوسرے بینک رقم ارسال کرنے کے نظام کا آغاز کردیا گیا، رقوم کی ارسال کے لیے آئی بی این نمبر کے متبادل کے طور پر موبائل نمبر استعمال کیا جاسکے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ورچول تقریب میں مالیاتی اورترسیلات زر کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی اس موقع پر سینٹرل بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک بھی موجود تھے۔

سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے ترسیل زر کے نئے نظام کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے مزید کہا کہ ہے کہ نئے سسٹم میں صارفین کو کافی سہولت ہو گی جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ رقم فوری طور پر ایک بینک سے دوسرے میں منتقل ہو سکے گی جس کی فیس بھی انتہائی معمولی ہو گی۔

سعودی سینٹرل بینک کے مطابق نیا نافذ کیاجانے والا ترسیل زر سسٹم مملکت کے مالیاتی شعبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا جس سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو ناصرف سہولت ہوگی بلکہ انہیں رقوم کی منتقلی کے لیے محفوظ ذریعہ بھی میسر آئے گا اور نقدی کا لین دین بھی کم ہو گا۔

دوسری جانب ’سعودی پے منٹ’ کے ڈائریکٹر آپریشنز فہد العقیل کا کہنا تھا کہ ’فوری‘ سسٹم دراصل ہماری مسلسل کاوش کا ثمر ہے، اس سسٹم پر چند ماہ سے کام کررہے تھے۔

سسٹم کو لانچ کرنے کے لیے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا جن میں سب سے بڑا چیلنچ کورونا تھا تاہم ہماری کوششیں رنگ لائیں اور ایک جامع سسٹم لانچ کردیا گیا۔

فہد العقیل نے مزید کہا ترسیل زر کےلیے لانچ کیے جانے والے’فوری‘ سسٹم کی سروس صارفین 24 گھنٹے کے اندر انتہائی کم فیس کے عوض رقم محفوظ طریقے سے منتقل اور وصول کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سروس کی مزید خوبیاں بھی ہیں جن میں رقم منتقلی اور وصولی کے لیے آئی بی این نمبر درکار نہیں ہوگا۔ موبائل فون نمبر سے بھی رقم ارسال کی جاسکے گی جبکہ رقم ارسال کرنے سے قبل مرسل الیہ کے بارے میں تصدیق بھی کرنا ممکن ہو گا۔

ڈائریکٹر آپریشن فہد العقیل کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک بینک سے دوسرے بینک میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار ریال تک منتقل کیے جا سکیں گے جو مرسل الیہ کو فوری طور پر منتقل ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -