ریاض: سعودی عرب میں رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے سے عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، خاتون رپورٹر شیری الرفائی نے الزامات کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی چینل سے منسلک خاتون رپورٹر شیری الرفائی کا عبایا رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے کے باعث ہٹ گیا تو سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل پر سعودی حکام نے خاتون رپورٹر کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب خاتون رپورٹر شیری الرفائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، ان کا لباس ہر لحاظ سے قواعد و ضوابط کے مطابق تھا۔
#Saudi General Authority for Audiovisual Media investigates anchor Shereen Rifai “for violating regulations and instructions” by “wearing indecent clothing” during a report she present on ending the ban on women driving in #SaudiArabia according to Okaz newspaper pic.twitter.com/3PDvRwVe2q
— Zaid Benjamin (@zaidbenjamin) June 26, 2018
واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت تو مل گئی تاہم سعودی قانون کے تحت خواتین چہرے اور ہاتھوں کے سوا پورے جسم کو ڈھانپنے کی پابند ہیں۔