جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا سرمایہ کاروں کے لیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی حکومت سرمایہ کاروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور بہترین بینکنگ نظام موجود ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دنیا کا طاقتور ترین بینکنگ نظام ہے، سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 کے زیرانتظام ضیافت کے مستقبل کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے انتظامات سعودی وزارت سیاحت نے کیے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خالد الفالح نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاحت، ضیافت اور سرمایہ کاری سے دلچسپی رکھنے والوں اور بین الاقوامی قائدین کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب جی 20 میں شامل ممالک کی اہم اقتصادی طاقت ہے اور یہاں طاقتور پبلک سیکٹر ہے۔ ہمارے یہاں توانا قومی ترقیاتی فنڈ ترقیاتی پروگراموں کی فنڈنگ کے علاوہ ان کی سرپرستی بھی کررہا ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب کے ایک ایک حصے میں تبدیلی کا عمل جاری ہے جس کی قیادت نوجوان کررہے ہیں، نوجوان
قیادت اعلیٰ تعلیم سے آراستہ، پرجوش اور بڑی معلومات رکھتے ہیں۔

وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا انویسٹمنٹ ریکارڈ مستحکم ہے، گزشتہ صدی کے تیسرے عشرے سے اس کے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

وزارت سرمایہ کاری مملکت میں سرمایہ کاروں کے داخلے کا گیٹ ہے، یہ سرمایہ کاروں کو مملکت کے متعلقہ اداروں سے جوڑتی ہے اور ان کے کاموں میں آسانیاں پیدا کررہی ہے اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں